ہفتہ 9 مارچ کو احمدیہ مسلم کمیونٹی ویمن ز ایسوسی ایشن( لجنہ إماءاللہ) نے اولڈ برج نیو جرسی میں واقع بیت الہادی مسجد میں اپنی پہلی قرآنی نمائش کا انعقاد کیا۔ اس شاندار تقریب میں قرآن پاک کے 40 مختلف تراجم پیش کیے گئے۔ نمائش میں قرآن پاک کا بریل ورژن بھی پیش کیا گیا ۔ قرآن مجید کے مختلف تراجم کو دریافت کرنا زائرین کے لئے ایک شاندارتجربہ کا باعث بنا. تقریب کے دوران تین موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ان میں خواتین کو بااختیار بنانا، امن کے حصول کا طریقہ اور قرآن مجید میں بیان کردہ سائنسی پیشگوئیاں شامل ہیں۔ اس موقع پر قرآن کریم کے 1400 سال سے زائد عرصے تک مکمل طور پر محفوظ رہنے کے بارے میں ایک جامع پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی۔ نمائش کا مقصد بین المذاہب مکالمے اور تفہیم کو فروغ دینا، اور قرآن مجید کے ساتھ مضبوط اور زیادہ گہرے تعلق کو فروغ دینے کے لئے ایک بامعنی پلیٹ فارم فراھم کرنا ہے۔ خواتین کی جانب سے خواتین کے لیے بنائی گئی اس تقریب کا مقصد کمیونٹی کے ساتھ قرآن پاک کی محبت بانٹنا تھا۔

Tags:

No responses yet

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feed Them Social: TikTok Feed not loaded, please add your Access Token from the Gear Icon Tab.